اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے، 30 افراد جاں بحق

image

اسرائیل نے لبنان کی وادی بیقاع پر فضائی حملے کیے ہیں جن میں کم از کم 30 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے لبنان کے مختلف علاقوں پر 180 حملے کیے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اسرائیلی حملوں کے بعد علاقے میں زرد رنگ کے گھنے بادل فضا میں بلند ہوتے دکھائی دیے جو میلوں دور تک نظر آئے جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US