امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت کی طرف ایک بیلسٹک میزائل داغا تھا جسے کویتی فورسز نے کامیابی سے تباہ کردیا، جبکہ اس مبینہ خلاف ورزی سے پہلے ایران کی جانب سے فائر کیے گئے 5 خودکش ڈرونز کو بھی آبنائے ہرمز اور آس پاس کے علاقوں میں امریکی افواج کے لیے خطرہ بننے پر مار گرایا گیا۔
سینٹکام کے بیان کے مطابق، بندر عباس میں واقع ایک ایرانی زمینی کنٹرول مرکز سے چھٹے ڈرون کی لانچنگ کو بھی روک دیا گیا ہے۔
دوسری جانب، ایران کے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ خطے کے جس اڈے سے ایران پر حملہ کیا گیا تھا، انہوں نے اسی پر جوابی کارروائی کی ہے۔