برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ نماز جنازہ تہران میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان جمعرات کے روز ادا کی گئی۔
اخبار نے اپنی خبر میں کہا ہے کہ نماز جنازہ میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے اہل خانہ کے علاوہ چند اہم سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔ تاہم اس خبر کی اب تک کسی اور معتبر ذریعے سے تصدیق سامنے نہیں آسکی جبکہ ایرانی حکام کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مبینہ حملوں کے پہلے روز اپنے چند قریبی اہل خانہ کے ہمراہ شہید ہوئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق اس حملے میں ایران کی عسکری قیادت سے تعلق رکھنے والے کئی اہم عہدیدار بھی جان سے گئے تھے جن میں میجر جنرل عبدالرحیم موسوی، ریئر ایڈمرل علی شمخانی اور میجر جنرل محمد پاکپور شامل ہیں۔