ایران کو انتہائی افزودہ یورینیم سے دستبردار ہونا پڑے گا، امریکی وزیر خزانہ

image

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے اپنی ریڈ لائنز کو بالکل واضح کردیا ہے، جس کے تحت ایران کو انتہائی افزودہ یورینیم سے دستبردار ہونا پڑے گا اور آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا ہوگا۔

ایران کے ساتھ 60 روزہ جنگ بندی کے لیے مفاہمتی یادداشت سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ایران کے معاملے پر کسی بھی قسم کی خراب یا غیر سود مند ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عمانی حکومت کی جانب سے اس بات کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آبنائے ہرمز پر کسی بھی قسم کا ٹول ٹیکس نافذ کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US