امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کر رہے ہیں اور وہاں پھنسے ہوئی جہاز اور ان کا عملہ ’گھر واپسی‘ کی تیاری کریں۔ تاہم دوسری جانب امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ’امریکہ کے پاس ہتھیاروں کے وافر ذخائر موجود ہیں اور اگر ضرورت پیش آئی تو وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔‘
- صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تہران کے ساتھ ’تاحکمِ ثانی پیسوں کا کوئی تبادلہ نہیں ہوگا۔ دیگر کم اہمیت کے حامل نکات پر اتفاق ہو گیا ہے۔‘
- ایک ارب ڈالر مالیت کے ایرانی کرپٹو کرنسی اثاثے ضبط، ایران پر پابندیوں میں نرمی بتدریج ہوگی: امریکی وزیر خزانہ
- ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے امریکہ کے ساتھ کسی ’معاہدے پر پہنچنے کے لیے مؤثر کوششوں‘ پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
- مذکرات میں ’رعایتیں‘ بات چیت نہیں بلکہ میزائلوں کے ذریعے حاصل کیں: محمد باقر قالیباف
- امن اور استحکام کے لیے کوششوں پر پاکستان کے شکر گزار ہیں: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
- رومانیہ میں روسی ڈرون کے عمارت سے ٹکرانے اور دو افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کے بعد نیٹو میں امریکی سفیر میٹ وٹیکر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اپنے اتحادی رومانیہ کے ساتھ کھڑا ہے اور 'اس کے علاقے میں دراندازی' کی مذمت کرتا ہے۔
- رومانیہ کا روسی قونصل جنرل کو ملک بدر کرنے اور قونصل خانے کو بند کرنے کا فیصلہ
امریکہ ایران معاہدے میں حتمی منظوری کا انتظار: آبنائے ہرمز پر ناکہ بندی ختم، امریکی وزیر دفاع کی یاد دہانی کہ ’جنگ دوبارہ شروع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘