ایران کے جنگی انتظام میں اہم کردار ادا کرنے والے کمانڈ ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے انتظام میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت یا آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والے بحری جہازوں کو ایران کی مسلح افواج نشانہ بنائیں گی۔ اس سے قبل ایران کے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے ایکس نیٹ ورک پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ امریکی صدر نے ’ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ مذاکرات کار کے اہل نہیں ہیں۔‘
- سینٹکام کا ایران جانے والے گیمبیا کے پرچم بردار جہاز کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز کے انتظام میں کسی فوجی مداخلت پر کارروائی ہوگی: پاسدارانِ انقلاب
- ٹرمپ تیسری بار سفارت کاری سے غداری کر رہے ہیں، امریکی صدر نے ثابت کیا کہ وہ مذاکرات کے اہل نہیں: مشیر رہبر اعلیٰ
- صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تہران کے ساتھ ’تاحکمِ ثانی پیسوں کا کوئی تبادلہ نہیں ہوگا۔ دیگر کم اہمیت کے حامل نکات پر اتفاق ہو گیا ہے۔‘
- ایک ارب ڈالر مالیت کے ایرانی کرپٹو کرنسی اثاثے ضبط، ایران پر پابندیوں میں نرمی بتدریج ہوگی: امریکی وزیر خزانہ
- ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے امریکہ کے ساتھ کسی ’معاہدے پر پہنچنے کے لیے مؤثر کوششوں‘ پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سینٹکام کا ایران جانے والے گیمبیا کے پرچم بردار جہاز کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز کے انتظام میں کسی فوجی مداخلت پر کارروائی ہوگی: پاسدارانِ انقلاب