امریکی پالیسیوں سے سفارتی عمل متاثر، ایران کی واشنگٹن پر تنقید

image

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی اور دباؤ کی پالیسی امریکی صدر کی سفارتکاری کے دعووں سے متصادم ہے اور اس سے مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

اپنے بیان میں محسن رضائی کا کہنا تھا کہ واشنگٹن مذاکرات کے دوران حد سے زیادہ مطالبات کر رہا ہے، جبکہ امریکی اقدامات نے سفارتی عمل پر اعتماد کو مجروح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی تعمیری مذاکرات کے اصولوں کے خلاف ہے۔

دوسری جانب ایران نے آبنائے ہرمز میں چین اور روس کو خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ تہران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی اور چینی جہازوں کے ساتھ خصوصی تعاون کیا جائے گا۔

ابراہیم عزیزی کے مطابق ایران اور پاکستان کے درمیان حالیہ مشاورتی اجلاس اہم پیش رفت ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیرِ بحث نہیں آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US