قطر کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول ٹیکس وصولی پر غور

image

قطر کے نائب وزیراعظم شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر عارضی بنیادوں پر ٹول ٹیکس عائد کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے، تاہم مستقل طور پر ایسی فیس کا نفاذ قابل قبول نہیں ہوگا۔

سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقل بنیادوں پر ٹول ٹیکس کی وصولی کا بوجھ بالآخر صارفین پر منتقل ہوگا، جس کے باعث عالمی تجارت اور معیشت متاثر ہوسکتی ہے۔

شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی کا کہنا تھا کہ اگر ایران بارودی سرنگوں کی صفائی، بحری گزرگاہوں کے تحفظ اور دیگر ضروری انتظامات کے لیے محدود مدت تک یہ فیس وصول کرنا چاہے تو اس حوالے سے بات چیت کی گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی بحری راستوں کی حفاظت اور آزادانہ آمدورفت عالمی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے، اس لیے کسی بھی اقدام کو علاقائی اور عالمی اقتصادی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے دیکھا جانا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US