امریکی میڈیا پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں پر ایران کے متعدد سرکاری عہدیداروں، جن میں حکومتی ترجمان بھی شامل ہیں نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انھیں ’مایوسی پھیلانے کے مترادف اور جھوٹی اطلاعات‘ قرار دیا ہے۔
- ایران میں کئی حکومتی عہدیداروں نے صدر مسعود پزشکیان کے مستعفیٰ ہونے کی غیر مصدقہ رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے اسے 'مایوسی پھیلانے کی غرض سے چلائی جانے والی فیک نیوز' قرار دیا ہے
- ایران کی مجلس خبرگان رہبری کے رُکن محسن حیدری الحطیر نے دعویٰ کیا ہے رہبرِ اعلی کے جانشین کے انتخاب کے لیے ہونے والے پہلے اجلاس میں مجتبیٰ خامنہ ای کا نام 'فہرست میں شامل نہیں تھا'
- ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت اور پیغامات کا تبادلہ اب بھی جاری ہے
- امریکی ذرائع ابلاغ نے مطابق صدر ٹرمپ کا ایران معاہدے میں آبنائے ہرمز اور افزودہ یورینیم سے متعلق معاملات میں تبدیلیوں کا مطالبہ کیا ہے
- اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے لبنان میں 'سٹریٹجک قلعے' پر اسرائیلی قبضے کو حزب اللہ کے خلاف جنگ میں 'ڈرامائی تبدیلی' قرار دیا ہے
ایران کی صدر مسعود پزشکیان کے استعفے سے متعلق خبروں کی تردید: ٹرمپ کا ایران معاہدے میں آبنائے ہرمز اور افزودہ یورینیم سے متعلق تبدیلیوں کا مطالبہ