او جی ڈی سی ایل نے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کا نیا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا

image

ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ایک بڑی اور اہم کامیابی سامنے آئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کا ایک نیا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے۔

یہ ذخائر بوبی مائننگ لیز کے "بوبی ڈیپ-ون" کنویں سے دریافت ہوئے ہیں، جہاں سمبڑ فارمیشن میں کنویں کو 3 ہزار 305 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا۔ او جی ڈی سی ایل نے اس اہم پیشرفت کے بارے میں حکومت اور اپنے شیئر ہولڈرز کو باقاعدہ خط کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے۔ یہ کنواں 100 فیصد او جی ڈی سی ایل کی ملکیت ہے۔

کمپنی کے مطابق، اس نئے کنویں سے یومیہ 2 ہزار بیرل تیل حاصل ہوگا، جبکہ گیس کی ابتدائی پیداوار کا تخمینہ 11 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ (MMCFD) یومیہ لگایا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کنویں سے حاصل ہونے والی تیل کی یہ یومیہ مقدار انتہائی قابل ذکر ہے، اور او جی ڈی سی ایل کے مطابق اس نئی دریافت سے ملک میں تیل و گیس کی طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US