ایران کی صورتحال تبدیل ہورہی ہے، نتائج مثبت اور حوصلہ افزا ہوں گے، ٹرمپ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور انہیں امید ہے کہ اس کے نتائج مثبت اور حوصلہ افزا ہوں گے۔

ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اس بات پر متفق ہے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق انہیں بتایا گیا ہے کہ جاری مذاکرات میں ایرانی سپریم لیڈر کی رضامندی بھی شامل ہے، جبکہ مستقبل میں ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات کا امکان بھی موجود ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کی فضائیہ، بحریہ اور دفاعی نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث اس وقت زمینی فوج بھیجنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تنازع کے خاتمے سے عالمی توانائی منڈیوں میں استحکام آئے گا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی۔ ان کے بقول مستقبل قریب میں پیٹرول کی قیمتیں مزید نیچے آسکتی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے سخت اور غصے بھرے انداز میں گفتگو کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لبنان پر اسرائیلی حملے کے باعث پریشان تھے، جس کی وجہ سے نیتن یاہو سے سخت لہجے میں بات کی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US