محکمہ داخلہ سندھ نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا

image

محکمہ داخلہ سندھ نے سوشل میڈیا پر مارکیٹوں، ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس اور شادی ہالز کے اوقاتِ کار کی تبدیلی کے حوالے سے گردش کرنے والے ایک نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت تردید کی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 3 جون 2026 کو جاری کردہ ایک وضاحتی بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ محکمے نے اوقاتِ کار کے حوالے سے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، لہٰذا عوام، تاجر برادری، ریسٹورنٹ مالکان اور شادی ہالز کی انتظامیہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان غیر مصدقہ اور جھوٹی اطلاعات پر بالکل یقین نہ کریں۔

ترجمان نے مزید تنبیہ کی ہے کہ اس طرح کا جعلی نوٹیفکیشن بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بیان میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ کوئی بھی سرکاری نوٹیفکیشن صرف اور صرف محکمہ داخلہ سندھ کے مجاز و سرکاری ذرائع سے ہی جاری کیا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US