دیامر میں مسلم لیگ کی انتخابی ریلی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، 3 افراد زخمی

image

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں حلقہ جی بی اے 18 تانگیر میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی ریلی میں فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی انتخابی ریلی کے دوران مبینہ طور پر ہاتھ سے پھسل جانے والی بندوق چلنے سے لوگوں کو گولیاں لگیں۔ جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوا جبکہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان فیصل احسن پیرزادہ کے مطابق ڈی آئی جی اور ایس پی کو واقعے کی انکوائری اور الیکشن مہم کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US