ایس ایس پی آفس میں احتجاج کا معاملہ، ماریہ ساریو سمیت 14 خواجہ سرا عدالت میں پیش

image

حیدرآباد کے ایس ایس پی آفس میں احتجاج اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر پولیس نے سابق وومن کمپلینٹ سیل انچارج ماریہ ساریو سمیت 14 خواجہ سراؤں کو کنزیومر پروٹیکشن کورٹ کے انچارج جج سجاد کھوسو کی عدالت میں پیش کردیا۔

گزشتہ روز پولیس نے جونیئر کلرک اور سابق انچارج ماریہ ساریو کو خواجہ سراؤں سمیت ایس ایس پی آفس سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے بالا افسران پر دوبارہ پوسٹنگ کے لیے دباؤ ڈالنے کی خاطر خواجہ سراؤں سے احتجاج کروایا تھا۔

ملزمان کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی آر میں شامل تمام دفعات قابلِ ضمانت ہیں، اس لیے ملزمان کا طبی معائنہ کروایا جائے، جبکہ دوسری جانب پولیس نے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بعدازاں عدالت نے تمام ملزمان کو 14روز کیلیے جوڈیشنل ریمانڈ پرسینٹرل جیل میں قائم وومن جیل بھیج دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US