پانی بحران کے خلاف احتجاج، لیاری ایکسپریس وے پر ٹریفک جام

image

کراچی میں پانی کی شدید بندش اور قلت کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے لیاری ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بلاک کردیا۔

پانی کی عدم فراہمی سے پریشان علاقے کے مکینوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، جس کی وجہ سے ایکسپریس وے اور اس سے متصل راستوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔

احتجاج کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ علاقے میں پانی کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US