سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں حکومت کی جانب سے مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر آئینی رہنمائی کے لیے ایک ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔
چیف جسٹس آزاد کشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں قائم فل بینچ کل اس ریفرنس کی سماعت کرے گا، جس میں جسٹس رضا علی خان اور جسٹس خالد یوسف چوہدری بھی شامل ہیں۔
دائر کیے گئے ریفرنس کے متن کے مطابق، حکومت آزاد کشمیر نے مہاجرین کی نشستوں سے متعلق بعض اہم آئینی اور قانونی امور پر عدالتِ عظمیٰ سے رہنمائی طلب کی ہے۔