وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرمپ کو امن کا داعی قرار دے دیا

image

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بروقت مداخلت کے باعث گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی اور انہیں ہمیشہ "امن کے داعی" کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

امریکا کی آزادی کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان میں امریکی مشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے امریکی صدر، انتظامیہ اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات آٹھ دہائیوں پر محیط ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی، تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں مضبوط تعاون موجود ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کی ترقی اور سبز انقلاب میں اہم کردار ادا کیا جبکہ لاکھوں پاکستانی امریکا میں رہائش پذیر ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط مضبوط ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، امریکا اور ایران کے درمیان اعتماد سازی اور علاقائی امن کے لیے مخلصانہ کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امن و استحکام کے لیے کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US