آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، الیکشن کمیشن

image

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات 27 جولائی کو منعقد ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں انتخابی عمل مقررہ تاریخ کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔

دوسری جانب گزشتہ روز آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے کشمیری مہاجرین کی 12 نشستیں برقرار رکھنے کی قرارداد منظور کی تھی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ مہاجرین کی نمائندگی ایک تاریخی اور آئینی حقیقت ہے اور انتخابی اصلاحات کا اختیار منتخب اسمبلی کے پاس ہونا چاہیے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ آئینی اصلاحات پر سیاسی جماعتوں، بار ایسوسی ایشنز، بار کونسل اور سول سوسائٹی سے مشاورت ضروری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US