صومالی جہاز پر قید پاکستانی عملے کی رہائی کے لیے سفارتی کوششیں تیز

image

صومالیہ میں جہاز پر قید پاکستانی عملے کی رہائی کے لیے حکومت پاکستان نے سفارتی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے معاملے کی حساسیت سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر نے پاکستان میں تعینات صومالی سفیر سے بھی رابطہ کیا اور پاکستانی عملے کی جلد اور محفوظ رہائی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیا۔

جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ اپریل میں واقعے کی اطلاع ملتے ہی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستانی عملے کی رہائی کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی تھیں اور متعلقہ ادارے مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت بحری امور، وزارت خارجہ اور صومالی سفارت خانہ اس معاملے پر مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ پاکستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور پاکستانی عملے کی جلد از جلد رہائی کے لیے تمام ممکنہ سفارتی ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US