ایران کا اسرائیلی کارروائی کے جواب میں ”آپریشن نصر“ کا اعلان، فضائی دفاعی نظام فعال

image

ایران نے اسرائیل کی حالیہ کارروائی کے جواب میں اپنے جوابی آپریشن کو ”آپریشن نصر“ کا نام دے دیا ہے، جبکہ پاسدارانِ انقلاب نے حملوں کے لیے ”یا حیدرِ کرار“ کوڈ استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق تمام جنگی یونٹس مکمل طور پر تیار ہیں اور مسلح افواج ہر محاذ پر بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں کے بعد کرمان شاہ میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے، جبکہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دفاعی نظام کے ذریعے متعدد حملوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر احتیاطی طور پر تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دشمن کو پہلے ہی خبردار کیا گیا تھا اور لبنان پر حملوں کو برداشت نہ کرنے کا واضح پیغام دیا گیا تھا۔ ان کے مطابق رات گئے کیے گئے حملے کے جواب میں دشمن کو بھرپور ردعمل دیا گیا ہے۔

خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US