کراچی: نیو سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز کے لیے ون ونڈو فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

image

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹرانسپورٹرز کی سہولت اور نظام کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیو سبزی منڈی کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے لیے خصوصی ون ونڈو فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کیا جائے گا، جس کا مقصد شہر میں آنے والی مال بردار گاڑیوں کو روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹس اور دیگر ضروری دستاویزات کے اجرا اور تجدید میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد 30 جون 2026 تک زیادہ سے زیادہ کمرشل اور مال بردار گاڑیوں کو حکومت سندھ کے ڈیجیٹل اور آٹومیشن نظام میں شامل کرنا ہے تاکہ قانونی تقاضوں کی بروقت اور شفاف تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام کے ذریعے نہ صرف ٹرانسپورٹرز کو بہتر سہولتیں میسر آئیں گی بلکہ مالی سال 2025-26 کے اہداف بھی مؤثر انداز میں حاصل کیے جاسکیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US