ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ امریکا کی جانب سے ایران کے جنوبی علاقوں پر حملے کیے گئے۔
اپنے بیان میں ایرانی ترجمان نے کہا کہ امریکا نے ایک ہیلی کاپٹر کو جواز بنا کر ایران کے جنوبی حصوں پر کارروائیاں کیں۔ ان کے مطابق ایران نے یہ اقدامات اپنے دفاع کے حق کے تحت کیے ہیں۔
اسماعیل بقائی نے خطے کے ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال ہونے سے روکیں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاع میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں کرے گا اور اس کے خلاف استعمال ہونے والی ہر فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق ایران کی مسلح افواج کی جوابی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کے تحت حقِ دفاع کے مطابق کی گئی ہے۔