وفاقی بجٹ اجلاس 2 گھنٹے کی تاخیر سے شروع

image

مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوگیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا تھا تاہم کارروائی مقررہ وقت سے تقریباً دو گھنٹے بعد شروع ہوئی۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی بجٹ 27-2026 پیش کررہے ہیں۔

بجٹ اجلاس میں وفاقی وزراء، ارکان قومی اسمبلی اور متعلقہ حکام شریک ہیں۔ بجٹ تقریر کے بعد ایوان میں بجٹ تجاویز پر بحث کا سلسلہ بھی شروع ہوگا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بجٹ میں معاشی استحکام، ترقیاتی منصوبوں، ٹیکس اصلاحات اور مختلف شعبوں کے لیے مراعات سے متعلق اہم اعلانات کیے جانے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US