وفاقی بجٹ: برآمدی شعبے، خصوصاً آئی ٹی انڈسٹری کے لیے اہم ریلیف کا اعلان

image

وفاقی بجٹ 2026-27 میں برآمدی شعبے، خصوصاً آئی ٹی انڈسٹری کے لیے اہم ریلیف کا اعلان کردیا گیا ہے۔ حکومت نے آئی ٹی برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 0.25 فیصد رعایتی ٹیکس کی سہولت میں مزید تین سال کی توسیع کردی ہے۔

بجٹ تقریر کے مطابق یہ رعایت اب 30 جون 2029 تک برقرار رہے گی، جس کا مقصد آئی ٹی برآمدات میں اضافہ، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنا اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

حکومت نے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے کی جانے والی بین الاقوامی ٹرانزیکشنز پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس میں بھی کمی کا اعلان کیا ہے، جس سے بیرونِ ملک ادائیگیوں اور آن لائن کاروباری سرگرمیوں میں سہولت پیدا ہونے کی توقع ہے۔

ماہرین کے مطابق ان اقدامات سے آئی ٹی سیکٹر کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور برآمدات کے فروغ کے لیے مثبت ماحول میسر آئے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US