حکومت کا چھوٹے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے بلاسود قرض دینے کا اعلان

image

وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ 27-2026ء میں زرعی شعبے کی ترقی اور چھوٹے کسانوں کی مدد کے لیے متعدد بڑے اقدامات کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 'زرخیز اسکیم' کے ذریعے ساڑھے 7 لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق حکومت نے زرعی مشینری کی خریداری پر سبسڈی دینے کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں، جبکہ 12 ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ کے حساب سے مالی ریلیف دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ، کسانوں کے لیے کھاد کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنے اور انہیں سستی کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کی خاطر کھاد فیکٹریوں کے لیے 20 ارب روپے کا خصوصی پیکیج رکھا گیا ہے۔ حکومت نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے اور زرعی شعبے کو ممکنہ نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لیے عالمی بینک کے تعاون سے 20 کروڑ ڈالر مختص کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان کے زمینداروں کو ریلیف دینے کے لیے زرعی ٹیوب ویلز پر 3 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، جبکہ نوجوانوں اور زرعی ترقی کے فروغ کے لیے 'وزیراعظم یوتھ بزنس اور زرعی پروگرام' کے تحت مزید 20 ارب روپے بجٹ کا حصہ بنائے گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US