پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران مردان کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثے میں پاک فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ طہٰ عباسی شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حادثہ آج تربیتی مشن کے دوران پیش آیا جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور افسران و جوانوں نے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔