وفاقی حکومت کا کفایت شعاری مہم تیز کرنے کا فیصلہ، کابینہ اور وزارتوں میں تبدیلیوں کا امکان

image

وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی اور انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کفایت شعاری مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت مختلف وفاقی وزارتوں کے انضمام اور غیر ضروری وزارتوں کے خاتمے سے متعلق تجاویز پر تیزی سے غور جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کابینہ کے حجم میں کمی کے لیے اہم انتظامی اقدامات پر غور کر رہی ہے، جبکہ متعدد وزارتوں کو دیگر وزارتوں میں ضم کرنے یا مکمل طور پر ختم کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق غیر اہم وزارتوں میں تعینات وزرائے مملکت کی ذمہ داریوں کو بھی محدود کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ آئندہ صرف اہم وزارتوں میں ہی وزرائے مملکت رکھنے کی پالیسی اپنائے جانے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مجوزہ اصلاحات کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ کی نئی ساخت ترتیب دی جائے گی، جو آئندہ ڈھائی سال کے حکومتی دورانیے کے لیے نافذ العمل ہوسکتی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد حکومتی اخراجات میں کمی، انتظامی کارکردگی میں بہتری اور وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US