اسلام آباد مفاہمتی یادداشت: وزیراعظم شہباز شریف نے بطور ثالث دستخط کر دیے

image

وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیے ہیں، جسے بین الاقوامی سفارتی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس معاہدے کا مقصد خطے میں کشیدگی میں کمی، سفارتی روابط کی بحالی اور باہمی مفاہمت کو فروغ دینا ہے جبکہ پاکستان نے اس عمل میں ثالث کا کردار ادا کیا۔

وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے دستخطی تقریب میں کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت اور تعمیری کردار جاری رکھے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US