صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی 14ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت کے حوالے سے وزیرِاعظم کی ایڈوائس منظور کرلی ہے۔
صدارتی منظوری کے بعد دونوں اعلیٰ عدالتی شخصیات روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی قانونی فورم میں شرکت کریں گی۔
14واں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم 24 سے 26 جون 2026 تک منعقد ہوگا، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے جج، قانونی ماہرین، پالیسی ساز اور عدالتی نظام سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی۔
فورم میں عالمی سطح پر قانونی نظام، عدالتی اصلاحات، بین الاقوامی قانون اور انصاف کی فراہمی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔