بلاول بھٹو کا گلگت بلتستان کے نامزد کردہ وزیراعلیٰ سے ٹیلی فونک رابطہ، اہم ہدایات

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے نامزد کردہ وزیراعلیٰ اور پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امجد حسین ایڈووکیٹ کو حکومت سازی کے عمل سے متعلق اہم ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے نامزد وزیراعلیٰ کو عوام کے آئینی، جمہوری اور معاشی حقوق کے تحفظ اور ان پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق امجد حسین ایڈووکیٹ اس وقت پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر بھی ہیں، اور ان کی نامزدگی کو خطے کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US