موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر عارضی طور پر کم کی گئی حدِ رفتار بحال کرنے کا فیصلہ

image

موٹروے پولیس نے اعلان کیا ہے کہ موٹرویز پر گاڑیوں کے لیے رفتار کی سابقہ حد دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے۔ نئے اعلامیے کے مطابق کاریں اب 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکیں گی، جبکہ مسافر بسوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کے لیے رفتار کی حد 110 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی گئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق قومی شاہراہوں پر بھی مختلف نوعیت کی گاڑیوں کے لیے پہلے سے مقرر کردہ رفتار کی حدیں بحال کر دی گئی ہیں اور تمام ڈرائیورز کو ان پر عمل کرنا ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بعض خصوصی حالات اور حفاظتی تقاضوں کے باعث رفتار کی حد میں عارضی طور پر کمی کی گئی تھی، تاہم اب حالات معمول پر آنے کے بعد سابقہ قواعد دوبارہ نافذ کر دیے گئے ہیں۔

موٹروے پولیس نے مسافروں اور ڈرائیورز پر زور دیا ہے کہ سفر کے دوران مقررہ رفتار سے تجاوز نہ کریں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ سڑک حادثات کے خطرات کو کم کیا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US