ملک کے مختلف شہر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے

image

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے، جن میں ملاکنڈ، مردان، خیبر اور جمرود شامل ہیں۔ اسی طرح سوات، شانگلہ اور دیگر علاقوں میں بھی زمین لرزنے کے باعث لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US