ایران نے معاہدے کی پابندی نہیں کی تو جو کرنا ضروری ہوا وہ کروں گا، ٹرمپ کی دھمکی

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہوئی ہے اور ایران اس معاملے میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کسی معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو امریکا ضروری اقدامات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ایران امریکا کے ساتھ احترام پر مبنی رویہ اختیار کیے رکھے گا، دونوں ممالک کے درمیان کسی نئے تنازع یا کشیدگی کا امکان نہیں ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران بالآخر بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کے معائنے کی اجازت دینے پر آمادہ ہو جائے گا اور مستقبل میں اپنی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے طویل مدت تک شفافیت برقرار رکھنے پر بھی رضامند ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US