گورنر سندھ اور وفاقی وزیر بحری امور کا ساحلی تحفظ کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

image

گورنر سندھ سے وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے ملاقات کی، جس میں سمندری آلودگی کے خاتمے اور ساحلی تحفظ کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ سمندری آلودگی پر قابو پانے کے لیے کراچی میں میرین پولیوشن کنٹرول بورڈ کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ ساحلی ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں، کیونکہ سمندری آلودگی ماہی گیری اور ساحلی معیشت کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ کچرے کے مؤثر انتظام اور ری سائیکلنگ کے فروغ پر مل کر کام کرنے کے ساتھ ساتھ مینگروز اور ساحلی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے بھی وفاقی وزیر کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ سمندری وسائل کا تحفظ اور کچرے کا مؤثر انتظام وقت کی اہم ضرورت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US