پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوسرے روز بھی مثبت رجحان دیکھا گیا اور مارکیٹ نے تیزی کے ساتھ دن کا آغاز کیا۔
کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 450 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 181 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
دورانِ کاروبار ہنڈریڈ انڈیکس 705 پوائنٹس اضافے کے بعد 181,016 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششوں اور جنگ بندی میں توسیع کی خبروں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں ریکوری دیکھی جا رہی ہے۔