عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں سرمایہ کار عالمی معاشی صورتحال اور تیل کی ترسیل سے متعلق پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 72.51 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 70.39 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
مارکیٹ رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 10.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جو مسلسل تیسرے ہفتے کی گراوٹ ہے اور عالمی توانائی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔