قطر نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد مذاکرات کا نیا دور دوبارہ شروع ہوگا۔
قطری حکام کے مطابق دوحہ میں جاری بالواسطہ مذاکرات کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان اہم امور پر پیش رفت ہوئی، جس کے بعد آئندہ دنوں میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ادھر ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے بتایا کہ پاکستانی اور قطری ثالثوں نے دوحہ میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مختلف پہلوؤں پر بھی مثبت پیش رفت ہوئی۔
ترجمان کے مطابق ایران اور امریکا نے آنے والے دنوں میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے جس سے خطے میں سفارتی کوششوں کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔