سونے کی قیمت میں دو روزہ تیزی کے بعد کمی، فی تولہ 1100 روپے سستا

image

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز کے نمایاں اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 39 ہزار 836 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 77 ہزار 88 روپے پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 11 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 174 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 48 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 716 روپے کی سطح پر آ گئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US