پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی کا رجحان برقرار رہا جس کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 436 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 75 ہزار 30 روپے پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 24 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 150 ڈالر پر آ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 37 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 679 روپے کی سطح پر آ گئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟