کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث مارکیٹ مثبت رجحان کے ساتھ بند ہوئی۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 2 ہزار 175 پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اختتام پر انڈیکس 2 ہزار 82 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 87 ہزار 454 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس دوران اسٹاک مارکیٹ میں 1 لاکھ 86 ہزار اور 1 لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی دو اہم نفسیاتی حدیں بھی بحال ہو گئیں۔
آج کے کاروبار میں بینکنگ، آئل اینڈ گیس، سیمنٹ، فرٹیلائزر اور انرجی سیکٹرز کے حصص میں نمایاں خریداری دیکھی گئی، جبکہ مارکیٹ میں 50 ارب روپے مالیت کے 89 کروڑ شیئرز کا لین دین ریکارڈ کیا گیا۔