پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز 524 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا جبکہ ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 672 پوائنٹس اضافے کے بعد 188,126 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس تیزی کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سوا پانچ ماہ بعد 188 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی، جسے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔