اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا منفی اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل پانچ سیشنز سے جاری تیزی کا سلسلہ پیر کے روز ٹوٹ گیا اور کاروبار منفی رجحان پر اختتام پذیر ہوا۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، جہاں ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس 672 پوائنٹس تک بڑھا اور سوا پانچ ماہ بعد 188 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال ہوئی، تاہم فروخت کے دباؤ کے باعث یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔

بعد ازاں مارکیٹ 187 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھی اور 100 انڈیکس 1,199 پوائنٹس کی کمی کے بعد 186,255 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں بینکنگ سیکٹر کے شیئرز میں خریداری دیکھی گئی اور باقی تمام بلو چپس شیئرز میں فروخت کا دباؤ رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US