پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں چینی کنسورشیم کے دیرینہ مسائل حل

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں چینی کنسورشیم کے دیرینہ مسائل حل کردیے گئے ہیں اور پی ایس ایکس کے رئیل اسٹیٹ اثاثوں کی ڈی مرجر اسکیم کی مشروط منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی سہولت اکاؤنٹ کی سرمایہ کاری کی حد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی گئی ہے اور کیپیٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق جنوری 2026ء سے اب تک کمیشن کی جانب سے 10 کمپنیوں کے آئی پی اوز کی منظوری دی جا چکی ہے، جبکہ موبائل ایپ کے ذریعے سونے کی تجارت کے لیے ایک آسان ترین انٹرفیس بنانے پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US