رو رہی ہیں یا نہیں، سمجھنا مشکل ہے، کبریٰ خان کی اداکاری پر ڈاکٹر یونس بٹ کا تبصرہ

image

معروف مزاح نگار لکھاری اور یوٹیوبر ڈاکٹر یونس بٹ نے ڈرامہ ڈاکٹر بہو کا جائزہ لیتے ہوئے اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار شجاع اسد کی اداکاری پر تنقید کی ہے۔

اپنے تازہ ویڈیو ریویو میں ڈاکٹر یونس بٹ نے کہا کہ کبریٰ خان مختلف جذبات کو تقریباً ایک ہی انداز میں پیش کرتی ہیں جس کے باعث بعض اوقات یہ سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے کہ وہ کس کیفیت کی عکاسی کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق اداکارہ کی مکالموں کی ادائیگی بھی نسبتاً سست ہے جس سے ڈرامے کی رفتار متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے شجاع اسد کی پرفارمنس پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اداکاری میں بھی یکسانیت نظر آتی ہے اور وہ اکثر مناظر میں ایک جیسا تاثر دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

ڈاکٹر یونس بٹ نے ڈرامے کی ہدایت کار مہرین جبار کے اندازِ ہدایت پر بھی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں ڈرامے کی رفتار مزید تیز ہو سکتی تھی۔ ان کا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہا ہے جہاں صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US