ہم کس سمت جا رہے ہیں؟ پاکستانی ڈراموں میں بولڈ مناظر پر مشی خان کا اظہارِ تشویش

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان مشی خان نے پاکستانی ڈراموں میں بولڈ مناظر کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرامے خاندان کے ساتھ دیکھے جاتے ہیں اس لیے مواد پیش کرتے وقت احتیاط ضروری ہے۔

مشی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں پاکستانی ڈراموں اور دیگر تفریحی مواد میں بڑھتے ہوئے غیر مناسب مناظر پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلموں، ڈراموں، اسٹیج شوز اور سوشل میڈیا کے نام پر غیر مناسب مواد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں بھی ایسے مناظر شامل کیے جا رہے ہیں جو پہلے عام نہیں تھے جبکہ ڈرامے گھروں میں بچوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ دیکھے جاتے ہیں۔ انہوں نے ڈرامہ سازوں پر زور دیا کہ وہ معاشرتی اقدار اور ناظرین کی حساسیت کو مدنظر رکھیں۔

مشی خان کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہا ہے جہاں کئی افراد نے ان کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے پاکستانی ڈراموں میں مواد کے معیار پر بحث شروع کر دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US