پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی کو اپنے حالیہ دورۂ تھائی لینڈ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے۔
اداکارہ نے ساحلِ سمندر سے مغربی طرز کے ملبوسات اور بولڈ ساڑھی میں متعدد تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، جہاں ایک بڑی تعداد ان کے لباس کے انتخاب پر ناراضی کا اظہار کر رہی ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ شوبز شخصیات کو اپنی ثقافتی اقدار کا خیال رکھنا چاہیے، جبکہ بعض صارفین نے تبصرہ کیا کہ ایسے ملبوسات صرف بیرون ملک جا کر ہی پہنے جاتے ہیں۔
دوسری جانب، صبور علی کے مداح ان کی حمایت میں سامنے آئے ہیں جن کا مؤقف ہے کہ ہر انسان کو اپنی مرضی کا لباس پہننے کا پورا حق حاصل ہے اور کسی کی ذاتی زندگی پر بلاوجہ تنقید نہیں ہونی چاہیے۔