ٹیلر سوئفٹ کی شادی کی تقریب کے باہر سے اٹھایا گیا کچرا، آرٹسٹ نے ہزاروں ڈالر کمالیے

image

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی شادی کی تقریب کے باہر سے جمع کی گئی بظاہر بے قیمت اشیا ایک آرٹسٹ کے لیے کمائی کا ذریعہ بن گئیں۔ نیویارک سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ جسٹن گگناک نے شادی کے مقام کے اطراف پڑا کچرا منفرد انداز میں پیش کر کے فروخت کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جس وقت ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تقریب میڈیسن اسکوائر گارڈن میں جاری تھی، جسٹن گگناک نے آس پاس کی سڑکوں سے مختلف اشیا اکٹھی کیں۔ ان میں بوتلوں کے ڈھکن، کینڈی، پولیس کی وارننگ ٹیپ، اسٹرا، استعمال شدہ برتن اور ایک ائیر پوڈ بھی شامل تھا۔

آرٹسٹ نے ہر چیز کو ایک چھوٹے شفاف پلاسٹک کیوب میں محفوظ کیا اور اسے آرٹ ورک کی شکل دے کر فروخت کے لیے پیش کیا۔ ہر آئٹم کی قیمت 25 ڈالر رکھی گئی اور تمام اشیا صرف 24 گھنٹوں کے اندر فروخت ہوگئیں۔

جسٹن گگناک کا کہنا ہے کہ زیادہ تر خریدار ٹیلر سوئفٹ کے مداح تھے، جو اس یادگار موقع سے منسلک کوئی منفرد چیز اپنے پاس رکھنا چاہتے تھے۔ ان کے مطابق اب تک 50 اشیا فروخت ہوچکی ہیں، جن سے انہیں 1,250 ڈالر کی آمدن ہوئی ہے، جبکہ وہ مستقبل میں مزید ایسی اشیا بھی فروخت کے لیے پیش کرنے پر غور کررہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US