ماہ صفر کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

image

محکمہ موسمیات نے ماہِ صفر 1448 ہجری کے چاند سے متعلق پیش گوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جولائی کی شام ملک کے بیشتر علاقوں میں چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 جولائی کو دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر نیا چاند پیدا ہوگا، جبکہ فلکیاتی حساب کے مطابق 15 جولائی کی شام چاند کی رویت کے امکانات بہتر ہوں گے۔ پیش گوئی کے مطابق سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم اور فلکیاتی صورتحال چاند دیکھنے کے لیے سازگار رہنے کا امکان ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں چاند رات 8 بج کر 28 منٹ تک دیکھا جا سکے گا، جبکہ غروبِ آفتاب کے بعد چاند تقریباً 64 منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگر 15 جولائی کو چاند نظر آ گیا تو یکم صفر 1448 ہجری 16 جولائی بروز جمعرات کو ہوگی۔

تاہم ماہِ صفر کے آغاز سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی اجلاس کے بعد شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US