پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عریشہ رضی خان اور ان کے شوہر عبداللہ انصاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خوشخبری اداکارہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
انسٹاگرام پوسٹ میں عریشہ رضی خان نے بتایا کہ ان کی بیٹی 12 جولائی 2026 کو پیدا ہوئی جبکہ ننھی مہمان کا نام "امائرہ انصاری" رکھا گیا ہے۔ اداکارہ نے اس خوشی کے موقع پر اپنی بیٹی کی آمد کو خاندان کے لیے ایک خوبصورت نعمت قرار دیا۔
عریشہ رضی خان نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بیٹے عبدالدیان اب بڑے بھائی بن گئے ہیں جس پر وہ اور ان کا خاندان بے حد خوش ہیں۔
اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد مداحوں، شوبز شخصیات اور ساتھی فنکاروں نے سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ننھی امائرہ کی صحت، خوشیوں اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔