بھارت کے مقبول کامیڈی سیریل 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' میں جیتھا لال کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار دلیپ جوشی نے ڈرامہ چھوڑنے سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کے لیے بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔
حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دلیپ جوشی نے کہا کہ 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' کو 18 سال مکمل ہو چکے ہیں اور یہ ناظرین کی محبت کی بدولت آج بھی کامیابی سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سفر ان کے لیے ناقابلِ یقین رہا ہے اور اس کامیابی کا سہرا پوری ٹیم کی محنت اور شائقین کی بھرپور پذیرائی کو جاتا ہے۔
ڈرامہ چھوڑنے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے دلیپ جوشی نے کہا کہ انہوں نے بھی ایسی افواہیں سنی ہیں، مگر سوشل میڈیا اب بہت سے لوگوں کے لیے صرف پیسے اور ویوز کمانے کا ذریعہ بن چکا ہے، جہاں توجہ حاصل کرنے کے لیے من گھڑت کہانیاں پھیلائی جاتی ہیں۔